Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر، ایل پی جی کی قیمتوں کمی کا فیصلہ

اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 31 اکتوبر 2023 07:09pm

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

اوگرا نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کمی کردی، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 260 روپے 98 پیسے سے کم ہوکر 251 روپے 3 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے 47 پیسے سستا ہوگیا۔

اوگرا نے 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 962 روپے 17پیسے مقرر کردی جبکہ اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے 64 پیسے تھی۔

مزید پڑھیں

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے کا اضافہ

ایل پی جی ڈیلرز کا 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ڈیلرز کو اوگرا آفس کے سامنے احتجاج مہنگا پڑ گیا، ایل پی جی 10 روپے مہنگی

OGRA

اسلام آباد

LPG

LPG Prices

LPG case