Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرمیلا فاروقی کے ’ہیلووین لُک‘ نے تہلکہ مچا دیا

شوبز انڈسٹری سے بھی ردعمل سامنے آگیا
شائع 31 اکتوبر 2023 06:55pm

پاکستان کی معروف خاتون سیاست دان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی اپنی کھانا پکانے کے شوق سے لے کر اپنی تعلیمی کامیابیوں تک بہت سی وجوہات کی بنا پر ہمیشہ عوام کی نظروں میں رہنے میں کامیاب رہی ہیں، اور اس بار بھی انہوں نے مغربی تہوار ”ہیلوین“ کیلئے جوکر کا روپ اپنا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنے اس روپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں۔

تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’احمق مسخرے کا ماسک پہننے کی ہمت ہے؟ میں مضحکہ خیز لگ سکتی ہوں، لیکن میرے ارادے اس سے کہیں دور ہیں…‘

پیپلز پارٹی رہنما نے میک اپ کا کریڈٹ ”صنوبر یاسر سیلون اور اسپا“ (@sanoberyasirsalon_spa) کو دیا۔

تاہم، ان کی یہ تصاویر تنقید سے نہ بچ سکیں۔

معروف اداکارہ حبا بخاری کے شوہر اداکار آریز احمد نے شرمیلا فاروقی کی تصویر پر ”شرم“ لکھتے ہوئے اسے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔

ایک اور اداکار اریبہ حبیب نے شرمیلا فاروقی کے ہیلووین لک کو سراہا۔

شرمیلا فاروقی ہیلووین منانے والی واحد عوامی شخصیت نہیں ہیں۔ اداکارہ یشما گل کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس میں انہوں نے ایک ”ننجا“ کا روپ دھارا ہوا ہے۔

Halloween

Sharmila Farooqui