Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران وزیر خارجہ اور امریکی سفیر کی ملاقات، افغانیوں کی محفوظ واپسی پر تبادلہ خیال

سکریننگ کا مناسب طریقہ کار ہونا بہت ضروری ہے، امریکی سفیر
شائع 31 اکتوبر 2023 05:20pm

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں امریکا جانے کے اہل افغان شہریوں کی محفوظ واپسی کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کا تحفظ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ سکریننگ کا مناسب طریقہ کار ہونا بہت ضروری ہے، سکریننگ سے تمام متعلقہ افراد کے حقوق کا تحفظ ہو سکے گا۔

US Ambassador Donald Bloom

JALIL ABBAS JILANI