Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر داخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 05:21pm
اسکرین گریب: ایک/پی ٹی وی
اسکرین گریب: ایک/پی ٹی وی

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پرامن اور شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

British High Commissioner

sarfaraz bugti

Jane Marriot