Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سونے کی میں اضافہ ہوگیا

سونے کی عالمی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع 31 اکتوبر 2023 04:40pm

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 10 گرام سونا 771 روپے اور فی تولہ 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار روپے ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 613 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 2015 فی اونس ہوگئی۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کے نرخ فی گرام آدھے درہم تک گر گئے۔

مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ

دبئی میں 24 قیراط میں فی گرام سونے کی قیمت 242.0 درہم پر گزشتہ روز بند ہوئی تھی ، منگل کوسونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے،22 قیراط سونے کے نرخ کم ہوکر 223.5 درہم،21 قیراط کی قیمت216.5 جبکہ 18 قیراط کی قیمت 185.5 درہم ہو گئی ہے۔

karachi

سونا

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Today Gold Prices