Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑ کر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا آئی پی پی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا
شائع 31 اکتوبر 2023 03:58pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگ گیا، غلام سرور خان نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔

یاد رہے کہ غلام سرور خان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

غلام سرور خان اور ہمایوں اختر خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

فرخ حبیب نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، 9 مئی کا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے دیگر سابق رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔

Ghulam Sarwar Khan

Jahangir Tareen

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

aleem khan