Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھنڈی کو ترو تازہ رکھنے کے 5 آسان طریقے

ہفتے بھر کی سبزی کی اکٹھے خریداری گھروں میں ایک معمول ہے
شائع 31 اکتوبر 2023 03:28pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

ہفتے بھر کی سبزی کی اکٹھے خریداری گھروں میں ایک معمول ہے، لیکن ان سبزیوں کی تازگی کو برقرار رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

اکثر خواتین بازاروں کے روزانہ کے چکروں سے بچنے کیلئے ہفتے بھر کی سبزیوں کی خریداری کر لیتی ہیں۔

اپنی لذت و ذائقے کے سبب بھنڈی آج بھی اکثریت کی پسندیدہ ہے، اس کو اگر صحیح طریقے سے ذخیرہ نہ کیا جائے تویہ تیزی سے اپنی تازگی کھو دیتی ہیں۔

خواتین ان طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے بھنڈی کو با آسانی تروتازہ تکھ سکتی ہیں۔

تازہ بھنڈی کا انتخاب کریں

بھنڈی خریدتے وقت اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ بھنڈی نہ تو بہت نرم ہو اور نہ ہی زیادہ بیج دار ہو۔

مزید پڑھیں:

چکنائی سے لدے ایگزاسٹ فین کو چٹکیوں میں صاف کریں

صحت مند جلد اورخوبصورت بالوں کے لیے خوبانی کا تیل استعمال کریں

نمک کھانوں کے علاوہ آپ کے بالوں کے لیے بھی انتہائی ضروری ہے

بھنڈی کو اپنی انگلیوں سے آہستہ سے دباتے ہوئے بھی اس کی تازگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

سائز اور رنگ

بھنڈی کی خریداری کرتے وقت اس کے سائز اور رنگ پر لازمی توجہ دیں، چھوٹی اور گہرے رنگ کی بھنڈی کم چپچپی ہوتی ہے۔

یہ نہ صرف ذائقے میں بہتر ہوتی ہے بلکہ یہ جلدی بھی خراب نہیں ہوتی۔

نمی دور کریں

بھنڈی کو گھر لانے کے بعد اسے کسی کاغذ پر پھیلا دیں، جس سے بھنڈی میں موجود نمی خشک ہوجائے گی۔

کیونکہ یہی نمی بھنڈی کے تیزی سے خراب ہونے کا سبب بن سکتی ہے۔ بھنڈی کو خشک کپڑے میں لپٹ کربند کنٹینر میں رکھنا بھی اس کو خراب ہونے سے بچا سکتا ہے۔

فریز کرلیں

بھنڈی کو فریزمیں پلاسٹک کے بجائے سبزیوں کے بیگ میں رکھنا اسے خراب ہونے سے بچاسکتا ہے۔

اضافی نمی کو جذب کرنے کے لئے سبزیوں کی ٹوکری کو اخبار یا کاغذ سے لپیٹ لیں۔ یہ آسان ٹوٹکہ بھنڈی کو تازہ رکھنے میں مدد کرے گا۔

پھلوں اور سبزیوں سے علیحدہ رکھیں

بھنڈی کو فریج میں دیگر پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ کبھی نہ رکھیں، کیونکہ بھنڈی سے نمی دیگر سبزیوں یا پھلوں میں خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

OGRA

Women

lifestyle

kitchen hacks

Hacks

tips

freshness

foodhacks