Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

چاند کے پاس یہ چمکتی چیز ستارہ نہیں

اندھیری رات میں چاند کے برابر میں ایک روشن چیز نمودار ہوتی ہے
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 02:27pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

اکثریت رات کے پہر آسمان پر چاند کے برابر میں روشن چیز کو ستارہ سمجھنے کی غلطی کر دیتی ہے، جبکہ وہ ہر گز ستارہ نہیں ہوتی۔

سورج کے غروب ہونے کے بعد اندھیری رات میں چاند کے بغل میں ایک روشن چیز نمودار ہوتی ہے جسے ’مشتری(Jupiter)‘ سیارہ کہا جاتا ہے۔

17:49 بجے سے نظر آنے والا مشتری اس وقت اپنے سب سے زیادہ چمکدار مقام پر ہے، یہ ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے بڑا سیارہ ہے جو اب مخالفت میں ہے۔

یعنی یہ آسمان میں سورج کے بالکل مخالف سمت میں ہوتا ہے، زمین سے تقریباً 318 گنا زیادہ اور حجم تقریباً 1320 گنا زیادہ ہونے کی وجہ سے مشتری کا بہت بڑا سائز رات میں اس کی چمک میں کردار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

سال 2023 میں کتنی بار اور کب سورج اور چاند کو گرہن لگے گا

بھارت نے چاند پر قدم رکھ دیا، چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ

بھارت کا چاند کے اندھیرے حصے پر قدم اور ’دہشت کے 17 منٹ‘

ہائیڈروجن(hydrogen) اور ہیلیئم(helium) گیس پر مشتمل یہ مشتری حیرت انگیز رفتار سے گردش کرتا ہے، جس سے یہ نظامِ شمسی کا تیز ترین اسپنر بن جاتا ہے۔

اپنے محور پر گردش تقریباً ہر دس گھنٹے میں مکمل کرنے والا مشتری تمام سیاروں میں سب سے چھوٹا شمسی دن رکھتا ہے۔

مشتری تقریباً ہر 399 دن یا تقریباً 13 ماہ بعد مخالف سمت تک پہنچ جاتا ہے، اس سال یہ سیارہ 3 نومبر 2023 کو اس مرحلے تک پہنچے گا۔

اس عرصے کے دوران مشتری زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس سے اس کی چمک میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہاں تک کہ دوربین کے بغیر بھی مشتری کو آنکھوں سے دیکھا جا سکے گا، مخالفت کے دوران زمین کے قریب ہونے کے باوجود مشتری ایک حیرت انگیز فاصلے پر رہتا ہے۔

Moon

Jupiter

bright star

largest planet