Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوہر رشید نے کبریٰ خان سے شادی کے متعلق کیا کہا؟

اداکار نے نہ صرف ڈراموں بلکہ فلمی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوایا
شائع 31 اکتوبر 2023 01:25pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبزانڈسٹری کے باصلاحیت اداکار گوہر رشید نے اپنی دیرینہ دوست و اداکارہ کبریٰ خان سے شادی کے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی جس کے دوران انہوں نے اپنی بہترین دوست کبریٰ خان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔

گوہر رشید نے کبریٰ خان سے شادی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے، میں اپنے گزشتہ انٹرویوز میں بھی یہی کہہ چکا ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کبریٰ میرے لیے فیملی کی طرح ہیں، ضروری نہیں کہ ہر رشتے کو شادی میں تبدیل کردیں۔ تمام مداح ہمیں ایک ساتھ دیکھنا پسند بھی کرتے ہیں، لیکن ہم نے مختلف شوز میں واضح کیا ہے کہ ہم صرف دوست ہیں‘۔

اداکارہ سے شادی کے متعلق انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے سے شادی کرنے کے بارے میں بلکل نہیں سوچ سکتے ہیں، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں‘۔

اداکار گوہر رشید نے مقبول ڈراموں ’ڈائجسٹ رائٹر‘، ’عشقیہ‘، ’من مائل‘ اور ’رازِ الفت‘ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے سب کو ہی اپنا گرویدہ بنادیا ہے۔

انہوں نے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں اداکاری کی ہے، ان دنوں ان کا ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ اور ’جندو‘ نشر کیا جارہا ہے، جس سے ان کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

Interview

Wedding

Pakistani Actor

lifestyle

rumors

Gohar rasheed