Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سادھو کا بھیس بنانے پر عرفی جاوید کو دھمکیاں

اداکارہ نے موصول ہونے والی دھمکی زدہ ای میلز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 12:40pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

عرفی جاوید کو منفرد اور انوکھے فیشن کے انتخاب کی وجہ سے اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا رہتا ہے، ہالووین کیلئے عرفی جاوید کا یہ نیا انتخاب بھی ان کو مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں عرفی جاوید نے ہالووین 2023 کے لیے معروف فلم ’بھول بھولیا‘ سے راجپال یادو کا روپ اپنایا، جس پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

’بگ باس او ٹی ٹی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر موصول ہونے والی دھمکی زدہ ای میلز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں۔

انہوں نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس ملک کے رہنے والوں کی وجہ سے صدمے میں ہوں، مجھے ایک فلم کے ایک کردار کو دوبارہ تخلیق کرنے میں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جبکہ فلم میں اس کردار پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا تھا۔‘

عرفی جاوید نے فلم میں راجپال یادو کے کردار ’پنڈت‘ سے متاثر ہوکر نیا روپ اپنائے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ انہوں نے اپنے چہرے کو سرخ رنگ میں رنگتے ہوئے نارنجی رنگ کی دھوتی کے ساتھ سرخ ٹاپ زیب تن کیا تھا۔ گلے میں گیندے کا ہار بھی موجود تھا۔

عرفی جاوید کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی تھی، جس کے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

ایک ای میل میں نکھل گوسوامی نامی شخص کواداکارہ کو دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ اداکارہ کو ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہے ہیں۔

دوسری ای میل میں روپیش کمار نامی شخص نے لکھا کہ وہ ہندو مذہب کو بدنام کر رہی ہے، ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اپنی زندگی جیو ورنہ میں آپ کو چوراہے پر گولی مار دوں گا‘۔

’بگ باس او ٹی ٹی‘ میں کام کرنے کے بعد عرفی جاوید نے متعدد ٹی وی شوز میں کام کیا ہے۔ وہ ’بڑے بھیا کی دلہنیا‘ میں اونی نامی کردار کی وجہ سے مشہور ہیں۔

Death threats

TROLLING

Uorfi Javed

Bhool Bhulaiyaa

character