Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹروں نے خاتون کے کان سے زندہ مکڑی نکال لی

ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا خاتون 4 دن سے کان کی تکلیف سے دوچار تھی
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2023 10:30am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ہر شخص اپنی صحت کے حوالے سے ہمیشہ احتیاط سے کام لیتا ہے لیکن کبھی کبھی کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

ایسا ہی کچھ تائیوان میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا جب اپنے کان میں آنے والی عجیب سی آوازوں نے اسے بہت ذیادہ پریشان کیا تواس نے تائیوان کے تائینان میونسپل اسپتال میں کان، ناک اور گلے کے کلینک کا دورہ کیا۔

جہاں ای این ٹی اسپیشلسٹ کی جانچ کے بعد انھوں نے اس کے کان سے حیرت انگیز طور پر ایک چھوٹی مکڑی دریافت کی۔

ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا خاتون کو جب کلینک میں چیک اپ کے لئے لایا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ کان کی اس تکلیف میں 4 دن سے مبتلا ہے اوراسے سوتے میں بھی غیر معمولی آوازیں پریشان کررہی تھیں۔

معائنہ کرنے پر ڈاکٹرز نے ایک چھوٹی مکڑی کو بائیں کان کی بیرونی سننے والی نالی کے اندر گھومتے ہوئے دیکھا، جہاں اس کے ساتھ مکڑی کا بیرونی ڈھانچہ (مولڈ ایکسوسکیلیٹن) بھی موجود تھا۔

آخر کار ڈاکٹروں نے مکڑی اور ہڈی کو کینولا کا استعمال کرتے ہوئے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

ڈاکٹر ٹینگچن وانگ نے کہا کہ ’اسے درد محسوس نہیں ہوا کیونکہ مکڑی بہت چھوٹی تھی۔ یہ صرف 2 سے 3 ملی میٹر ہے۔‘

مسٹر وانگ کے مطابق بعض صورتوں میں کیڑے کان کے پردے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

دل کے دورے کے علاج کے لیے ’مکڑی کے زہر‘ کا استعمال

زہریلی مکڑی کے کاٹنے سے مالی ٹانگ سے ہاتھ دھو بیٹھا

مکڑی کی طرح دیواروں پر چڑھنے والی ’اسپائڈر گرل‘ کی حیرت انگیز ویڈیو

وانگ نے کہا کہ اس کیس کی جدت نے انہیں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے لیے رپورٹ لکھنے پر مجبور کیا۔ اگرچہ اس نے لوگوں کے کانوں میں ہر طرح کے کیڑوں کو پھنسا ہوا دیکھا تھا لیکن اس نے کبھی بھی بہنے والی مکڑی نہیں دیکھی تھی۔

اس سے پہلے وہ لوگوں کے کانوں میں چیونٹیاں، کیڑے، کاکروچ اور مچھر دیکھ چکے تھے۔

ڈاکٹر ٹینگچن وانگ ٹینان میونسپل اسپتال کے آٹولرینگولوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔

Women

Taiwan

lifestyle

High Blood Pressure

ENT specialist

Spider

Journal of Medicine

Tainan Municipal Hospital