Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا رناوت کی پاکستان مخالف فلم ایک کروڑ بھی نہ کما سکی

سرویش میوارا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کو رونی سکرو والا نے پروڈیوس کیا ہے
شائع 31 اکتوبر 2023 11:19am
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایریل ایکشن فلم ’تیجاس‘ اداکارہ کیلئے خوش قسمت ثابت نہ ہوسکی، فلم ریلیز کے بعد ایک کروڑ بھی نہ کما سکی۔

بھارتی اداکارہ کی اس فلم نے باکس آفس پر مایوس کن آغازکیا، کروڑوں روپے خرچ کرکر بنائی جانے والی یہ فلم 50 لاکھ ہی کما سکی۔

پاکستان مخالف اس فلم میں کنگنا رناوت ایئر فورس کے افسر تیجاس گل کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم کی ریلیز سے قبل بھارتی اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں سے فلم دیکھنے کی درخواست کی تھی۔

ایکس پر انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کووڈ سے پہلے بھی تھیٹر میں آنے والوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی تھی۔ بہت سے تھیٹر بند ہو رہے ہیں اور مفت ٹکٹوں کے بعد بھی لوگوں کی تعداد میں زبردست کمی جاری ہے۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ سینما گھروں میں فلمیں دیکھیں اور اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ لطف اندوز ہوں ورنہ وہ (تھیٹر) زندہ نہیں رہ سکیں گے۔ شکریہ‘۔

تیجاس کی ناکامی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں بی جے پی کی واضح حمایت کی گئی ہے، فلم میں پاکستان مخالف بیان بھی صارفین کو بلکل پسند نہیں آیا تھا۔

فلم کی ریلیز کے بعد صارفین کی جانب سے اداکارہ اور فلم کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

سرویش میوارا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کو رونی سکرو والا نے پروڈیوس کیا ہے۔

کنگنا رناوت کے علاوہ اس میں انشول چوہان، ورون مترا، آشیش ودیارتھی، وشک نائر، کشیپ شانگری، سنیت ٹنڈن، ریو کپاڈیا، موہن آگاشے اور مشتاق کاک بھی شامل ہیں۔

Kangana Ranaut

Indian Actress

lifestyle

Tejas

indian movie

flop

1 Crore