Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت میں مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار کے علاوہ 4 مزدور شامل ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2023 10:06am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

تربت میں مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق تربت کے علاقے ناصر آباد پولیس تھانے کی حدود میں گزشتہ شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں مزدورں کی سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت چار مزدور شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی مزدور کو تربت اسپتال منتقل کردیا گی۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق تمام مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر علاقے کو گہرے میں لیکر ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا تربت میں چار مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا وزارت داخلہ و قبائلی امور سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے،دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا، نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

علی مردان ڈومکی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی روایات تو مہمان نوازی ہے نہ کہ گھر آئے مہمان کی جان لینا، امن دشمن عناصر ہماری روایات کے بھی دشمن ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران بلوچستان پولیس اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کیا، بحالی امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام انتظامی افسران اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں، امن دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

firing

بلوچستان

turbat

caretaker cm balochistan