Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ: بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں مدمقابل آئیں گی
شائع 30 اکتوبر 2023 11:35pm

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، اس میچ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

میگا ایونٹ کے 31 ویں میچ میں پاکستان ٹیم اپنے ساتویں میچ میں کل بنگلادیش کے مدمقابل آرہی ہے، میچ کوکلتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

بنگلادیشن کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان ہے، میچ میں فخر زمان کی واپسی ہوگی، فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار تھے، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

امام الحق نے ورلڈ کپ کے 6 میچز میں 27.00 کی اوسط سے 162 رنز بنائے ہیں۔

آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو میدان میں اتارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، نواز اب تک 5 میچز میں صرف 81 رنز بناسکے اور صرف 2 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں، اگر سلمان علی آغا میدان میں اتریں تو یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا۔

نائب کپتان شاداب خان جو پچھلے میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، بنگلا دیش کے خلاف میچ میں آرام کرسکتے ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ ان کو رواں ہفتے مکمل ریسٹ کرانے پر غور کررہی ہے، ان کی جگہ اسامہ میر فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

پی سی بی نے انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

بابر اعظم کی پرسنل واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کی وجہ سامنے آگئی

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اسامہ میر نے بطور کنکشن ری پلیسمنٹ شاداب کی جگہ لی تھی۔

india

cricket

Pakistan Cricket Team

Bangladesh

Pakistan vs bangladesh

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

kolkata