Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نگلیریا ایک اور زندگی نگل گیا، رواں سال اموات کی تعداد 10 ہوگئی

نارتھ کراچی میں 22 سالہ طالب علم محمد ارسل بیگ نگلیریا سےجاں بحق ہوا
شائع 30 اکتوبر 2023 09:17pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں نگلیریا ایک اور زندگی نگل گیا، نارتھ کراچی میں بائیس سالہ طالب علم محمد ارسل بیگ نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا، پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا پازیٹو آیا تھا۔

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے مطابق اہل خانہ کے اسرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کے لیے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ماہرین نے نگلیریا سے بچاؤ کیلئے پانی میں کلورین کی مناسب مقدار لازمی شامل کرنے کی تجویز دی ہے، کراچی میں رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد دس ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

COVID 19

congo virus

Polio Virus

Naegleria Virus