Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا
شائع 30 اکتوبر 2023 07:15pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روکتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیاں نہ کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کسی قسم کی بھرتی نہ کی جائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر طرح کی بھرتیوں پر پابندی اس لیے لگائی جارہی تاکہ یہ بھرتیاں آنیوالے عام انتخابات پر اثرانداز نہ ہوں۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کا بیان مسترد کردیا

الیکشن کمیشن کا ہفتہ اور اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

عالمی مبصرین کو سہولیات کی فراہمی، الیکشن کمیشن نے ایکشن کمیٹی قائم کردی

ECP

اسلام آباد

national assembly secretariat

Election Commission of Pakistan (ECP)