نیب نے سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کو طلب کرلیا
خیبرپختونخوا میں کورونا وباء کے دوران سامان کی خریداری میں خرد برد کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو طلب کرلیا۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وباء کے دوران سامان کی خریداری میں خرد برد کے معاملے پر نیب خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو نوٹس جاری کردیا۔
نیب خیبرپختونخوا کی طرف سے سابق وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو جاری کیے گئے نوٹس کے ساتھ سابق صوبائی وزیر کو 11 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی ارسال کیا گیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق کورونا وباء کے دوران سامان کی خریداری میں کے پی آر اے رولز کی خلاف ورزی کی گئی، اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی مشاورت بغیر ڈی جی ہیلتھ سروسز نے بلز کی منظوری دی اور یہ منظوری ڈیمانڈ کے بغیر سامان کی خریداری کے لیے دی گئی۔
نوٹس میں سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو کل نیب آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.