Aaj News

اتوار, ستمبر 22, 2024  
17 Rabi ul Awal 1446  

2 سالہ بچے نے ایشیا بُک آف ریکارڈز کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ذہین شیر خوار بچے نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا
شائع 30 اکتوبر 2023 03:56pm
تصویر: انڈیا بُک آف ریکارڈز
تصویر: انڈیا بُک آف ریکارڈز

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ ذہانت کسی خدادادصلاحیت سے کم نہیں، کسی کسی کو یہ صلاحیت ملنا خوش قسمتی سے کم نہیں ہوتا۔

شارجہ میں ایسے ہی ایک ذہین شیر خوار بچے نے ایشیا بک آف ریکارڈز کا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یادداشت کی حیرت انگیز مہارتوں سے لیس شارجہ میں مقیم 2 سالہ ایمن رون اکشے نے 195 ممالک کے جھنڈوں کی شناخت کرکے سب کے ہوش اڑادیے۔

ننھے بچے ایمن رون اکشے نے نہ صرف ایشیا بک آف ریکارڈز بلکہ انڈیا بک آف ریکارڈز سمیت دونوں کا اعزاز حاصل کرنے کا ایک نادر کارنامہ انجام دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے باشندے، پوجا اور اکشے کے بیٹے ایمن نے 2 سال 9 ماہ کی عمر میں تین منٹ اور 39 سیکنڈ میں 195 ممالک کے جھنڈوں کے ناموں کو پہچان کرتیز ترین کھلاڑی ہونے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

اس کے علاوہ بچے نے مختلف زمروں میں انڈیا بک آف ریکارڈز سے تعریفی سند بھی حاصل کی ہے، جن میں 100 ممالک کے جھنڈوں، 50 گاڑیوں کے لوگو، 25 جسمانی اعضاء، 36 سبزیاں، 36 پھل، 30 جانور، 23 پیشے، 20 شکلیں، 20 گاڑیاں، 20 رنگ کی شناخت اور 1 سے 100 تک گنتی گننا شامل ہے۔