Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہیل سمیر کا اداکارہ میرا سے متعلق حیران کن انکشاف

سہیل سمیر نے انٹرویو کے دوران میرا کے ساتھ اپنے تلخ تجربے پر بھی روشنی ڈالی
شائع 30 اکتوبر 2023 02:59pm
تصویر: سہیل سمیر/انسٹاگرام
تصویر: سہیل سمیر/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکاروماڈل سہیل سمیر کی جانب سے ایک حیران کن انکشاف کیا گیا ہے، اداکار نے فلمی دنیا کی اداکارہ میرا سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

حال ہی میں سہیل سمیر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرا جی کے ساتھ دوبارہ ہر گزکام نہیں کریں گے۔

جب میزبان کی جانب سے اداکار سے کس اداکارہ کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں میرا جی کے ساتھ دوبار ہرگز کام نہیں کروں گا‘۔

اداکارہ میرا کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے اور میرا کو ایک میوزک ویڈیو کیلئے ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا۔ شوٹ کے سیٹ پر ان کا انتظار کیا جارہا تھا‘۔

مزید پڑھیں:

فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر شدید برہم

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پھر ایک ساتھ

ہیلووین 2023 منانے کے لیے شرمیلا فاروقی کا انوکھا انداز

اداکار نے مزید کہا کہ ’میرا جی آئیں، میرے پاس سے گزر گئیں۔ تھوڑی دیر بعد ان کا اسسٹنٹ آیا اور آکر مجھ سے کہا کہ آپ نے میرا جی کو سلام نہیں کیا، میں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ نہیں چلا، لیکن میرا جی نے پھر مجھے میوزک ویڈیو سے کٹ کروادیا، جس کے بعد میں گھر چلاگیا‘۔

سہیل سمیر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ہیں، جنہوں نے تقریباً دو دہائیوں تک شوبز کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

ڈراموں میں ان کے کرداروں کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، حال ہی میں مقبول ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کا ’انور‘ نامی کردار صارفین کو خوب پسند آیا تھا۔

Interview

Pakistani Actor

lifestyle

music video

Sohail Sameer