Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور میں باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹ گئی

لاپتہ افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی، وہ دیگر شامل ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 02:17pm

نارا کے نواحی علاقے میں دریا میں باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، جس پر 11 افراد سوار تھے۔

خیرپور کے علاقے نارا کے نواحی گاؤں میں باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق کشتی پر 11 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 افراد کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا ہے، جب کہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ باراتی رشتے داروں کی شادی کی تقریب میں جا رہے تھے، کہ دریا کے ساحل کے قریب کشتی اچانک ڈوب گئی۔ 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جب کہ باقی لاپتہ افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نارا میں کشتی الٹنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

Boat Sink

boat overturned in the river