Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چارسدہ: پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری مجرم موقع پر گرفتار

فائرنگ سے کانسٹیبل ممریز زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 30 اکتوبر 2023 01:15pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تھانہ سٹی کی حدود میں اشتہاری مجرم کی فائرنگ سے اہلکار ممریز زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے موقع سے ملزم ولی محمد عرف منو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق چارسدہ کے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کے دوران اشتہاری مجرم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم ولی محمد عرف منو کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم ولی محمد عرف منو سٹی پولیس کو قتل کے مقدمہ مطلوب ہے، اور اس کا دوسرا بھائی رحیم داد ڈکیتی کے مقدمہ میں تھانہ پڑانگ کو مطلوب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل ممریز زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم کی کاروائی جاری ہے۔

KPK

KPK Police