Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن

پی ٹی آئی قیادت نے تعاون کرنے سے انکار کیا، ڈاکٹر انوش مسعود
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 04:05pm
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود۔  فوٹو:فائل
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود۔ فوٹو:فائل

ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق تعاون کرنے سے انکار کیا، 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا۔

لاہور میں ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام مقدمات کے چالان جمع کروا دئیے گئے ہیں، اور چالان کے ساتھ تمام شواہد بھی لگا دئیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے تعاون کرنے سے انکار کیا، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش ابھی بھی جاری ہے،ان سے پہلے بھی رابطہ کیا گیا، لیکن انہوں نے تعاون نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:

سانحہ نو مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف مقدمات میں بغاوت کی دفعات شامل

عمران خان کا دعویٰ مسترد، خواتین سے بدسلوکی کی خبر من گھڑت ہے، ڈاکٹر انوش مسعود

ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل ہوگا۔

غیرملکیوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جارہا ہے

ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے بتایا کہ چوہنگ میں 5 افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جارہے ہیں

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ غیرقونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جارہا ہے، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

SSP Investigation Dr. Anush Masood

SSP Investigation