Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلسل کھانسی سے چھٹکارا پانے کے لیے ان تجاویز پر عمل کریں

لوگ عام طور پر کھانسی کے علاج کے لئے شہد کا استعمال کرتے ہیں
شائع 30 اکتوبر 2023 12:58pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

موسم بدلتے ہی ہر شخص کو نزلہ زکام اور کھانسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گھر میں ایک شخص کے بیمار ہوتے ہی دوسرا بھی اس کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

نزلہ زکام عام طور پر مستقل کھانسی کے ساتھ ہوتا ہے. جب کھانسی آپ کو پریشان کر رہی ہو تو آپ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں

اسی طرح جب آپ کو زکام یا کوئی اور انفیکشن ہوتا ہے یا جب آپ دھوئیں یا دھول میں سانس لیتے ہیں تو آپ کی ہوا کی نالی میں میوکوس جھلی سلائیم پیدا کرتی ہےاورجب آپ کی سانس کی نالی میں بلغم ہوتا ہے توآپ کا جسم اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مسلسل کھانسی سے بچنے کے لیے زیادہ ترڈاکٹرزکا رخ کیا جاتا ہے، یہاں ہم آپ کومسلسل کھانسی سے بچنے کے چند آسان اورگھریلوتجاویز بھی بتا رہے ہیں۔

شہد

شہد ایک اینٹی سوزش، اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. لوگ عام طور پر کھانسی کے علاج کے لیے شہد کا استعمال کرتے ہیں .شہد آپ کے گلے کو سکون دیتا ہے اور اس سے آپ کی بلغمی جھلی کو سکون ملتا ہے۔ لہذا تین چمچ شہد ایک کپ گرم پانی میں مکس کریں۔

اگر آپ اسے آہستہ آہستہ پیتے ہیں تو یقینی طور پر آپ کے گلے کو بہتر محسوس ہو گا اور یہ آپ کو کھانسی سے بچائے گا۔

ادرک

ادرک میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اگر آپ کو شہد پسند نہیں ہے تو آپ اپنی ادرک کی چائے بنانے کے لئے ایک کپ گرم پانی میں ادرک بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کی سانس کی نالیوں میں بلغم ٹوٹ جائے گا۔ اورمزید کھانسی بھی نہیں ہوگی۔

مزیدپڑھیں

کیا آپ بھی لمبے عرصے سے نزلے زکام کا شکار ہیں؟

نزلہ و زکام۔۔ اب بھول جائیں

سردیوں میں ادرک کے 5 جادوئی فوائد

دارچینی اور لوںگ

دار چینی میں اینٹی اکسیڈنٹس کے ساتھ ساتھ اینٹی بیکٹریا اور اینٹی وائرل خصوصیات ہوتی ہیں اگر آپ اپنی ادرک کی چائے کو مزید موثر بنانا چاہتے ہیں تو اس میں کچھ دار چینی شامل کرلیں۔ بس ایک برتن میں تھوڑا سا پانی ابالیں، ادرک کے ٹکڑے ، دارچینی کی چند ٹکڑے اور کچھ لونگ شامل کریں۔

یہ نہ صرف آپ کی ادرک کی چائے کا ذائقہ بہتر بنائے گی بلکہ یہ آپ کی کھانسی کے علاج میں بھی زیادہ موثر ثابت ہوگی۔

lifestyle

Honey

cinnamon

ginger

Cloves

Cough remedy

congestion