Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے، قتل کی خبریں غلط ہیں، یوسف جمیل

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے سے متعلق بڑے بھائی کی وضاحت
شائع 30 اکتوبر 2023 12:39pm

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کے جاں بحق ہونے سے متعلق ان کے بڑے بھائی مولانا یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ عاصم بچپن سے ہی شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔ علاج کی غرض سے 6 ماہ سے جھٹکے لگ رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں یوسف جمیل نے واضح کیا کہ عاصم جمیل کے قتل کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، ان کے خاندان سے کسی سے دشمنی نہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پیغام میں یوسف جمیل نے بتایا کہ عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں علاج کی غرض سے گزشتہ 6 ماہ سے بجلی کے جھٹکے لگائے جارہے تھے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل عاصم جمیل کو فائرنگ سے قتل کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عاصم نے اتوار29 اکتوبر کی شام گارڈز سے گن چھین کرخود کو شوٹ کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحب زادے عاصم جمیل گزشتہ شامل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے جن کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے سات بجے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ان کے آبائ تلمبہ میں پیش آیا، عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔

مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے گزارش ہے اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔’

Depression

Molana Tariq Jamil

Asim Jamil

Yousaf Jamil