Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ذہنی تھکاوٹ دور کرنا ضروری ہے

روز مرہ زندگی کا اسٹریس آسانی سے دور کریں
شائع 30 اکتوبر 2023 12:52pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

تیز رفتار دنیا میں روزمرہ کے کاموں کے سبب ہونے والی ذہنی تھاوٹ کو دور کرنا بھی انتہائی ضروری ہے، ورنہ یہ انسانی صحت پر نقصان دہ اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

جہاں زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے تو مراقبہ ذہنی اورجذباتی کیفیات کو منظم کرنے میں اہم کردارادا اکرتا ہے۔

یہ نہ صرف منفی خیالات کو ہذف کرتا ہے بلکہ انسانی ذہن کو ایک خوشگواراحساس دیتا ہے۔ تاہم مراقبے کیلئے صحیح وقت کا انتخاب انسانی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

دن کا پرامن آغاز

صبح چونکہ پُرسکون ہوتی ہے، اس لیے اس وقت مراقبہ کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق صبح کا مراقبہ انسانی دماغ کو نہ صرف سکون دیتا ہے بلکہ تناؤ(اسٹریس) کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

معدے کے مسائل دور کرنے والا جادوئی مشروب

چلتے پھرتے تھوڑے سے سورج مکھی کے بیج کھائیں، ان گنت فوائد پائیں

قبض سے جُڑے مسائل دور کرنے کیلئے یہ مشروبات پیئیں

یہ عمل شروع ہونے والے دن کے لیے ایک پُرسکون اور خوشگوار احساس فراہم کرتا ہے۔

بہترین توجہ

دن میں کاموں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہتا ہے، صبح مراقبہ کرنے سے آپ اسٹریس اور اضطراب کی سطح کم کرسکتے ہیں۔

یہ عادت دن بھر کے کاموں کو ایک منظم طریقے سے سرانجام دینے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

اسٹریس میں کمی

کاموں کی تھاوٹ کے سبب اسٹریس ہماری روزمرہ زندگی کا ایک حصہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا نے اسٹریس اور اضطراب کی کیفیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

صبح کا مراقبہ تناؤ اور اضطراب کی سطح کو کم کرتا ہے، جو پرسکون انداز میں درپیش مسائل سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

مستقل مزاجی

ماہرین کے مطابق صبح کے وقت مراقبے کو اپنا معمول بنانا زیادہ مناسب ہے، کیونکہ اس وقت کسی بھی قسم کے شور کے خلل کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

صبح اچھی عادات پیدا کرنے کا بہترین وقت ہے، یہ انسانی ذہن پردن بھرمثبت طریقے سے اثرانداز ہوتا ہے۔

مراقبے کا درست دورانیہ

تحقیق کے مطابق 3 منٹ سے 10 منٹ تک کا مراقبہ ذہنی سکون کیلئے ایک مناسب دورانیہ ہوسکتا ہے۔

صحت

health tips

lifestyle

Benefits

Morning routine

Meditation