Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پھر ایک ساتھ

شعیب ملک نے بیٹے اذہان کی سالگرہ پر دلکش تصاویر شیئر کردیں
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 03:24pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

گزشتہ چند ماہ سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، بیٹے کی سالگرہ پردونوں کو ایک ساتھ نظرآتا دیکھ کر مداحوں نے پھر قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا درست نہ ہوگا، کیونکہ دونوں کی جانب سےعلیحدگی، طلاق یا تعلق قائم رہنے سے متعلق کبھی کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پربیٹے اذان کے ہمراہ اس کی سالگرہ پر کھینچی جانے والی چند تصاویرشئیر کیں۔

ان تصاویر کی خاص بات پس منظر میں ثانیہ مرزا کا نظرآنا ہے۔

مزید پڑھیں:

فلسطینیوں کی بے بسی پر انجلینا جولی بھی برہم، فالوورز سے عطیات کی اپیل

سہیل سمیر کا اداکارہ میرا سے متعلق حیران کن انکشاف

فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر شدید برہم

شعیب نے کیپشن میں لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو بیٹا، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔

باپ بیٹے کی جوڑی کی ان محبت بھری تصاویر نے ہر دل کو چھو لیا ہے۔

تاہم تصاویر میں ثانیہ مرزا کی موجودگی نے ان کے چاہنے والوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔

واضح رہے کہ ہہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ اور آسٹریلین اوپن کے آخری میچ کے بعد شعیب کو دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی طلاق کی خبریں دم توڑ گئیں۔

دونوں ذاتی سوشل میڈیا پوسٹس میں ایک ساتھ نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے طلاق کی خبریں زور پکڑتی نظر آرہی ہیں۔

شعیب ملک کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں، جبکہ ثانیہ مرزا مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

Shoaib Malik

Instagram

Sania Mirza

lifestyle

Birthday celebration

Son's Birthday