Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچنیج میں مثبت آغاز
شائع 30 اکتوبر 2023 04:32pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 37 پیسے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے بڑھ کر 282 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے اضافے سے 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 480 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ادھر سونے کی 10 گرام قیمت ایک ہزار 28 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہوگیا۔

stock market

Pakistan Rupee

US Dollars