Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیلووین 2023 منانے کے لیے شرمیلا فاروقی کا انوکھا انداز

'میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکرکا یہ لُک اپنایا جو کہ مجھ پر سوٹ بھی کررہا ہے'
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 03:28pm
تصویر: شرمیلا فاروقی/انسٹاگرام
تصویر: شرمیلا فاروقی/انسٹاگرام

ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیلووین 2023 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے منفرد انداز اپنایا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ہارلے کوئن سے متاثر جوکرکا روپ اپنائے چند تصاویر شئیر کی ہیں۔

شرمیلا نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکرکا یہ لُک اپنایا ہے، جو کہ مجھ پر سوٹ بھی کررہا ہے‘۔

کیپشن میں انہوں نے اپنے اس تخلیقی انداز کے پیچھے میک اپ آرٹسٹ کا بھی ذکر کیا اور ان کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:

فلسطینیوں کی بے بسی پر انجلینا جولی بھی برہم، فالوورز سے عطیات کی اپیل

فلسطین کی حمایت نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین عائزہ خان پر شدید برہم

سہیل سمیر کا اداکارہ میرا سے متعلق حیران کن انکشاف

شئیر کی گئی تصاویر میں سابق وزیر کو سیاہ میک اپ، سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنے بالوں کو انہوں نے دو بنز کی شکل دیتے ہوئے نارنجی اور سیاہ بن کورز سے ڈھکا ہوا ہے۔

شرمیلا فاروقی ماضی میں بھی ہیلووین منا چکی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے انوکھے انداز کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

2020 میں انہوں نے سیاہ اور سفید لباس اور میک اپ سے بھرپور ایک اسکیلٹن انداز اپنایا تھا۔

پی پی رہنما کے فالوورز نے تبصروں میں ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے انہیں ہیلو وین نہیں منانا چاہیئے تھا۔

Instagram

شخصیات

Halloween

Sharmila Farooqui

Make Over

Clown