Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں ہندو دیویوں کی ’عریاں‘ تصاویر فروخت کرنے پر مقدمہ

کمیشن برائے خواتین کا قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر انٹرنیٹ سے ہٹانے کا مطالبہ
شائع 30 اکتوبر 2023 10:00am

بھارت میں دہلی پولیس نے ہندو مذہب کی مقدس دیوی دیوتاؤں کی ’عریاں‘ تصاویر کی مبینہ طور آن لائن فروخت کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کمیشن برائے خواتین کو قابل اعتراض تصاویر سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا گیا۔

کمیشن نے بذریعہ ای میل پولیس کو دیویوں کی ’عریاں‘ تصاویر سے متعلق آگاہ کیا تھا۔ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی شناخت کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

دہلی کمیشن برائے خواتین نے بیان میں کہا کہ شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا ہے کہ کچھ افراد ہندو دیوی دیوتاؤں کی عریاں تصاویرآن لائن فروخت کر رہے ہیں اور انہیں اس حوالے سے کچھ ای میلز موصول ہو رہی ہیں، مبینہ ای میل میں کچھ تصویریں ہیں جنہیں فحش انداز میں دکھایا گیا ہے۔

کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کمیشن نے اس معاملے میں گرفتار ملزمان کی تفصیلات کے ساتھ ایف آئی آر کی کاپی مانگی ہے اور انٹرنیٹ سے مواد کو ہٹانے کے لیے دہلی پولیس کے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہے۔

سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ اس عمل سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر انٹرنیٹ سے ہٹایا جانا چاہیے۔

Hindu

Delhi