Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیلی آنکھوں پر فدا ماں نے گود لیے بیٹے سے شادی کرلی

مرینا سوتیلے بیٹے سے شادی کرنے کیلئے اس کے والد سے الگ ہوگئی، اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔
شائع 29 اکتوبر 2023 11:31pm

ماں اور بیٹے کا رشتہ انتہائی پاکیزہ ہوتا ہے، سگی اور سوتیلی ماں تو چھوڑیں اگر کوئی اپنے ہاتھ سے کسی چھوٹے بچے کی پرورش بھی کرتا ہے تو اس کے جذبات کافی پاکیزہ ہوتے ہیں۔ وہ کتنا بھی بڑا ہوجائے، اس کو اپنا چھوٹا بچہ ہی سمجھا جاتا ہے۔

لیکن ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے گود لیے بیٹے کے عشق میں مبتلا ہوکر اس سے شادی رچا لی۔

مرینا بالمیشیو نامی روس کی 38 سال کی خاتون نے الیکسی شاویرن سے شادی کی تھی۔ اس وقت الیکسی کا سات سال کا بیٹا ولادیمیر تھا اور گھر میں رہتے ہوئے مرینا نے ہی سوتیلے بیٹے کے پرورش کی تھی۔

بچہ کے والد کے ساتھ شادی میں رہتے ہوئے مرینا نے کل چار بچے گود لئے تھے، جو اب الیکسی کے ساتھ رہتے ہیں۔

مرینا نے ولادیمیر کے ساتھ تعلقات اسی وقت استوار کر لیے تھے جب وہ اس کے والد الیکسی کی بیوی ہی تھی۔

ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق مرینا سوتیلے بیٹے سے شادی کرنے کیلئے اس کے والد سے الگ ہوگئی۔ اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔

روس میں سوشل میڈیا پر چھا چکی مرینا کو اپنے سوتیلے بیٹے سے شادی کئے ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے۔

مزید پڑھیں: شادی چلے گی یا نہیں، پہلے ہی دن بتانے والی فوٹوگرافر

ولادیمیر کے والد اور مرینا کے سابق شوہر کو یہ رشتہ بالکل پسند نہیں ہے، لیکن وہ اب مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بیوی نے اس کے اور اس کے بیٹے کے ساتھ بھی دھوکہ کیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر مرینا نے ولادیمیر کو دنیا میں سب سے پرکشش نیلی آنکھوں والا مرد بتایا ہے۔

مرینا کے مطابق وہ اپنے سوتیلے بیٹے سے شادی میں کافی خوش اور مطمئن ہے۔

Woman married Stepson