Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ 3 ماہ بعد درج

تجوری سے 8 کروڑ مالیت کے ڈالرز اور پانچ لاکھ کیش غائب تھا، ایف آئی آر
شائع 29 اکتوبر 2023 10:20pm
لاہور: ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ 3 ماہ بعد درج۔ فوٹو ــ فائل
لاہور: ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ 3 ماہ بعد درج۔ فوٹو ــ فائل

لاہور میں ڈی آئی جی شارق جمال کے قتل کا مقدمہ تین ماہ بعد مقتول کی بیٹی حانیہ شارق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزمان میں سرکاری ملازمہ قرۃالعین کے علاوہ منصور الہٰی، سمیع اللہ نیازی، شعیب، عمران جاوید بٹ بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دو ذاتی ملازمین صغیر اور عدیل بھی نامزد ہیں۔

درج مقدمے کے متن کے مطابق شارق جمال کی موت کو طبعی موت ظاہر کر کے ڈرامہ کیا گیا، موت کے وقت گھر کی تجوری کھلی ہوئی تھی۔ تجوری سے 8 کروڑ مالیت کے ڈالرز اور پانچ لاکھ کیش غائب تھا۔ شارق جمال نے متعدد منصوبوں میں انویسٹمنٹ کر رکھی تھی اور تجوری سے کاغذات بھی غائب تھے۔

یاد رہے کہ جولائی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈی آئی جی شارق جمال اپنے گھر پر پُراسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے۔

شارق جمال کی موت کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تھیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے برتن اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوا دیے گئے تھے۔

ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈی آئی جی شارق جمال کی موت طبعی بتائی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شارق جمال کی موت کے بعد گرفتار خاتون نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ شارق جمال کی طبعیت ادویات کے اوور ڈوز ہونے کی وجہ سے رات 10 بجے خراب ہوئی۔

شارق جمال نے پہلے خاتون سے پانی پھر کولڈ ڈرنگ مانگی، ساڑھے 12 بجے کے قریب طبعیت زیادہ خراب ہونے پر خاتون انھیں نشینل اسپتال لیکر گئیں، جہاں ڈاکٹر نے شارق جمال کی موت کی تصدیق کی۔

lahore police

Lahore Crime

DIG Police Shariq Jamal