Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے، دھرتی ماں صرف پاکستان ہے صوبے نہیں، خالد مقبول

کراچی : لیاقت آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی قوت کا مظاہرہ
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2023 10:59pm
Khalid Maqbool Siddiqui speech at Karachi jalsa - Aaj News

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان نے سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ بڑی تعداد میں کارکنان نے لیاقت آباد کے اسٹوڈنٹس گراؤنڈ میں منعقدہ جلسے میں شرکت کی۔ پارٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے مگر سندھ کے شہری علاقوں کی خلیج باٹنے کی تمام قربانی ایم کیوایم دے چکی۔

جلسے سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ صوبوں کو بھی ایک ایڈمنسٹریٹو یونٹ سمجھتی ہے۔ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے، صوبے دھرتی ماں نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس قوم نے آزادی دی پاکستان کو جینے کا جواز دیا ان کو کیا دیا گیا، ہمیں مزید دیوار سے لگایا گیا تو اب یہ دیوار اس قابل نہیں اور گر جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ میں جمہوریت کے ساتھ اور جاگیر دارانہ نظام کیخلاف کھڑا ہوں، اب ایوان اور بیلٹ فیصلہ نہیں کریگا تو روڈ کی طاقت سے فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے، پاکستان کو تینوں صوبے مل کر سولہ سو چالیس ارب دیتے ہیں، صرف کراچی ہی ایک ہزار چالیس ارب پاکستان کے خزانوں میں دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ایم کیو ایم پاکستان کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ، پارٹی وفد نواز شریف سے ملاقات کرے گا

پی ٹی آئی کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں، الیکشن کیلئے اتحاد بنایا جا رہا ہے؟

غزہ مارچ سب سے بڑی ریلی قرار، عرب میڈیا نے پاکستانی حکومت کو خاموش تماشائی سے تشبہ دیدی

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔ اس حوالے سے لیاقت آباد کے اسٹوڈنٹس گراؤنڈ میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ گاہ میں دس ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئیں۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

general elections 2023

khalid maqbood siddiqui