Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ، پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس بھارت بھجوا دیے

قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں دو سو دو فیصد اضافے کی منظوری
شائع 29 اکتوبر 2023 04:44pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس بھارت بھجوا دیے ہیں۔

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں 202 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی، سینٹرل کنٹریکٹ کی کاپیاں بھارت میں موجود قومی کرکٹرز کو فراہم کر دی گئیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی کاپیاں دستخط کرنے کے لئے دی گئی ہیں، دستخط ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو ادائیگیاں جلد شروع ہو جائیں گے۔

پی سی بی نے مذاکرات کے بعد قومی کرکٹرز کے معاوضوں میں دو سو دو فیصد اضافے کی منظوری دی تھی،جس کے مطابق اے کیٹگری والے کھلاڑیوں کو ساٹھ لاکھ روپے اور بی کیٹگری کو پینتالیس لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Central Contracts

Pakistan cricket team salary