Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان واپس جارہے خاندانوں کے ٹریلر کو حادثہ، دو جاں بحق 14 زخمی

افغانستان واپس جارہے خاندانوں کے افراد بمعہ سامان سوار ایک ٹریلر میں سوار تھے
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2023 06:39am

اٹک میں جی ٹی روڈ ہٹیاں کے مقام پر افغانستان واپس جا رہے خاندانوں کے ٹریلر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان واپس جارہے خاندانوں کے افراد بمعہ سامان سوار ایک ٹریلر میں سوار تھے جو بے قابو ہوکر بڑے پل کے ساتھ ٹکرا گیا۔

حادثے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں اور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔