Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشنا شاہ اور علی ظفر کی ملالہ یوسف زئی پر کڑی تنقید

آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں، اداکارہ
اپ ڈیٹ 29 اکتوبر 2023 12:50am

اداکارہ اشنا شاہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتی نظر آرہی ہے ہیں ایسے میں انہوں نے ایک ٹوئٹ میں ملالہ یوسف زئی سمیت تمام مشہور شخصیات پر کڑی تنقید کی ہے۔

اشنا شاہ کا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اُن تمام مشہور شخصیات، ثقافت سازوں، فلاح و بہبود پر اثر انداز ہونے والے، روشن خیالی پر اثر انداز کرنے والے، لائف کوچز، فلمی ستاروں، گلوکاروں، کھلاڑیوں، یوسفزئی، شیٹیوں کو یاد رکھیں، جو آج بھی اسرائیلی دہشتگردی پر خاموش ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب اس قتلِ عام کے بعد روشنی کا سورج طلوع ہوگا تو ہر کوئی ان شخصیات کی خاموشی کو یاد رکھے گا۔

اُشنا شاہ کا ملالہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب انہیں بیرون ممالک مقیم افراد سے فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے تو آواز اُٹھاتے ہیں لیکن آج دنیا کو ان کی آواز کی ضرورت ہے تو یہ خاموش ہیں۔

گزشتہ روز ملالہ نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ طالبان کے مظالم سے بھاگنے والے افغان بچے، عورتیں اور مرد مدد، عزت اور تحفظ کے مستحق ہیں اور انہیں مزید ہراسانی کا شکار نہ کیا جائے۔

انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بڑے پیمانے پر افغانیوں کے ملک سے اخراج کی پالیسی پر نظرثانی کرے۔

بعدازاں علی ظفر نے ملالہ یوسفزئی کی پوسٹ پر طنزیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کے متعلق ان کا کیا خیال ہے۔

گلوکار نے لکھا کہ ملالہ کو اور کسی کیلئے نہیں تو غزہ کے بچوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے کیوں کہ ان کی انفلوئنس بڑی ہے اور لوگوں کو ان سے بڑی توقع رکھنی چاہئے۔

Ushna Shah