Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوار گدھے پر پہنچ گیا

سیاستدان کا نام پریانک ٹھاکر ہے اور یہ برہان پور حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں
شائع 28 اکتوبر 2023 07:20pm
مدھیہ پردیش: بھارت میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوار گدھے پر پہنچ گیا۔  تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے
مدھیہ پردیش: بھارت میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوار گدھے پر پہنچ گیا۔ تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش انتخابات کے لئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھے پر پہنچ گیا۔

بھارتی سیاست دانوں کے بھی کیا ہی کہنے ہیں ، الیکشن کے موقع پر ووٹرز اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اُوٹ پَٹان٘گ ( نامعقول) حرکتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہی کچھ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک امیدوار گدھے پر سوار ہوکر شاہانہ انداز میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن آفس پہنچا۔

گدھے پر سوار ہوکر انتخابی دفتر آنے والے سیاستدان کا نام پریانک ٹھاکر ہے اور یہ برہان پور حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اگر پریانک ٹھاکر کے لباس کی بات کی جائے تو اس میں بھی بھارتی ہندو انتہاپسندی جھلک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بھارت میں 19 برس کا لڑکا بین الاقوامی گینگسٹر بن گیا، انٹرپول وارنٹ جاری

اسرائیل کیلئے جاسوسی پر قطر میں بھارتی نیوی کے 8 افسران کو سزائے موت

مالدیپ نے ہندوستانی فوج کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا

یاد رہے کہ مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات قریب ہیں، کاغذات نامزدگی داخل کرنے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں۔

Narendra Modi

Indian Politics

Indian Hindu Extremists