Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مجھے امید ہے کہ آپ کی فلم اسی طرح فلاپ ہوں گی جیسے آپ ہیں‘

کنگنا رناوت کو نئی فلم کے مایوس کُن آغاز پر شدید تنقید کا سامنا
شائع 28 اکتوبر 2023 04:01pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ایریل ایکشن فلم ’تیجاس‘ آج سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی، اداکارہ کی یہ فلم اداکارہ کیلئے خوش قسمت ثابت نہ ہوسکی۔

بھارتی اداکارہ کی فلم نے باکس آفس پر مایوس کن آغازکیا، کروڑوں روپے خرچ کرکر بنائی جانے والی یہ فلم لاکھوں بھی نہ کماسکی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فلم پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، جہاں کچھ نے حب الوطنی پر مبنی اس فلم کی تعریف کی، تو وہیں کچھ کو یہ فلم بلکل پسند نہ آئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین کے تبصروں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

مریم نواز نے 5 دہائیاں دیکھ لیں

حدیقہ کیانی کا نصرت فتح علی خان کو منفرد خراجِ عقیدت

’میں بہت شرمندہ ہوں‘ نادیہ جمیل مسلم ممالک کے خلاف برس پڑیں

ایکس پر ایک صارف نے بھارتی فلمسازوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’بی جے پی کے حمایت یافتہ ہر اداکار اور ہدایت کار ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دے رہے ہیں‘۔

صارف نے اسی پوسٹ میں بھارت کی فلاپ فلموں کی ایک فہرست بھی پیش کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کنگنا کے کتے نے بھی نہیں دیکھی ہوگی یہ فلم تو انسان کیا خاک دیکھیں گے‘۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ آپ کی فلم اسی طرح فلاپ ہوں گی جیسے آپ ہیں‘۔

ایک صارف کو یہ فلم خاصا پسند آئی، صارف نے فلم کیلئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’تیجاس راکس، اس فلم نے دہشتگردی اور حب الوطنی سے دلوں کو چھولیا ہے‘۔

کنگنا رناوت کے کئی مداحوں نے ان کی فلم کی تعریف کی اور ان کی اداکاری کو ’شاندار‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ انٹرول ہے، پروڈکشن کوالٹی، بی جی ایم، اسکرین پلے، وی ایف ایکس ڈائریکشن ایڈیٹنگ کے لحاظ سے کنگنا رناوت کی یہ بہترین فلم ہے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھی فلم بنائی گئی ہے۔ کئی سالوں کے بعد ایک اچھی فلم دیکھی ہے‘۔

ایک صارف نے فلم کیلئے اچھی پیشگوئیاں کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ تیجاس ایک سنگِ میل بننے جا رہی ہے‘۔

Kangana Ranaut

lifestyle

Tejas

indian film

flop