Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: ڈاٹسن میں بیٹھی دف بجاتی خواتین کی ویڈیو پر ڈرائیور گرفتار

گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، مالک پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔
شائع 28 اکتوبر 2023 03:29pm
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا
اسکرین گریب/ سوشل میڈیا

سعودی عرب میں خواتین کی ایک ویڈیو نےہنگامہ کھڑا کردیا، ویڈیو میں خواتین کے ایک گروپ کو گاڑی کے ٹرنک میں بیٹھ کر دف بجاتے دیکھا گیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ گروپ جازان کی ابو عریش گورنری میں ایک جوڑے کی شادی کے دوران شڑتک پر دوڑتی ڈاٹسن کے ٹرنک میں بیٹھا دف بجا رہا ہے۔

ٹریفک اتھارٹی جازان نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیو کلپ میں نظر آنے والین گاڑی کے ڈرائیور کو مسافروں کو نامناسب جگہ پربٹھانے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی اورغیر واضح یا خراب لائسنس پلیٹوں کے ساتھ گاڑی چلانے پر گرفتارکرلیاگیا ہے۔

ڈرائیور کو ٹریفک اتھارٹی کے حوالے کرتے ہوئے ٹریفک اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ گاڑی کے مالک پرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں مسافروں کو ان کیلئے مختص جگہوں کے علاوہ دیگرمقامات پربٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خلاف ورزی پرعائد کیا جانے والا جُرمانہ 500ریال سے کم اور 900 ریال سے زائد نہیں ہوسکتا۔

اس کے علاوہ شادی بیاہ کے باعث ٹریفک میں خلل ڈالنے پر عائد کیا جانے والا جرمانہ بھی 300 سے 500 ریال تک ہے۔

Saudi Arabia

Women