چکنائی سے لدے ایگزاسٹ فین کو چٹکیوں میں صاف کریں
صاف سُتھرا گھر کس کو نہیں بھاتا، کچھ لوگوں کے نزدیک صفائی کرنا اسٹریس کو کم کرنے میں مددگارثابت ہوتا ہے۔
جہاں کچن کی صفائی اہم سمجھی جاتی ہے تو وہیں کچن میں لگا ایگزاسٹ بھی صاف کرنا ضروری ہے۔
ایکزاسٹ پرجمی چکنائی صاف کرنے کے لیے خواتین ان تجاویز پرعمل کرسکتی ہیں۔
گرم پانی اورصابن
ایگزاسٹ کی چکنائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا یہ سب سے آسان طریقہ ہے، گرم پانی چکنائی کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
اس کیلئے ایک کپ پانی میں ڈش واش صابن کے چند قطروں کو مکس کریں۔ صاف کپڑے کو اس مکسچر میں بھگو کر ایگزاسٹ پر رگڑیں۔
مزید پڑھیں:
دودھ میں ایک چٹکی ہلدی روزانہ ملا کر پینے کا جادو اثر
اسپرین کی گولی گھریلو ٹوٹکوں میں بھی کام آ سکتی ہے
پلاسٹک کی اشیاء سے اسٹیکر کی باقیات ہٹانے کے آسان طریقے
بیکنگ سوڈا
باورچی خانوں میں آسانی سے دستیاب رہنے والا بیکنگ سوڈا ضدی داغوں کو دور کرتا ہے۔ یہ ایگزاسٹ کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس کیلئے ایک چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا پانی کی تھوڑی مقدار کے ساتھ مکس کریں۔ پہلے ایکزاسٹ پر موجود مٹی صاف کریں، اس کے بعد تیار کردہ پیسٹ کو ایکزاسٹ پر لگائیں۔
لگانے کے کچھ منٹ بعد ایکزاسٹ کو کپڑے سے صاف کرلیں۔
لیموں کا استعمال
لیموں کا رس صفائی کے ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ چونکہ لیموں کا رس تیزابی ہوتا ہے، اس لیے یہ ضدی چکنائی کے داغ دھبوں کو دور کرنے میں کافی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔
اس کیلئے ایک کپ گرم پانی میں تھوڑا سا لیموں کا رس نچوڑیں اور گیلے کپڑے کا استعمال کرتے ہوئے اس کو صاف کریں۔
سرکہ کا استعمال
سرکہ قدیم زمانے سے ہی اپنے اندر صفائی کی خصوصیات سموئے ہوئے ہے، یہ نہ صرف طاقتور صفائی کی خصوصیات رکھتا ہے بلکہ تیل کے داغ اور بیکٹیریا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
سرکے سے ایکزاسٹ کو دو طریقوں سے صاف کیا جاسکتا ہے، پہلے اسے صرف پانی کے ساتھ مکس کرکے گیلے کپڑے سے رگڑیں۔
دوسرے طریقے کیلئے اس کا ایک اسپرے تیار کریں، اسے گیلے کپڑے سے رگڑنے کے بجائے پورے ایگزاسٹ کے پنکھوں پر اسپرے کریں۔
Comments are closed on this story.