وادی نیلم کے 5 نوجوانوں کی گمشدگی کا مقدمہ درج، بھارت کا 5 ’دراندازوں‘ کو مارنے کا دعویٰ
اہلخانہ نوجوانوں کی گمشدگی کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کروا چکے ہیں
بھارتی فوج کی جانب سے ایک اورمبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سامنے آگئی، وادی نیلم کے 5 جوانوں کی گمشدگی کے بعد ’دراندوں‘ کو مارنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
وادی نیلم کے 5 نوجوان گذشتہ 2 روز سے لاپتہ ہیں جن کی گمشدگی کا مقدمہ ہلخانہ نے مقامی تھانے میں درج کروا دیا ہے۔
گمشدہ افراد میں محمد فیض ، شیرافضل ، صدیق ،غلام رسول اورسرفراز نامی نوجوان شامل ہیں۔
مقامی انتظامیہ اورمتاثرہ خاندان گمشدہ افرادکی تصدیق کرچکے ہیں تاہم اس دوران بھارت کی جانب سے ایک الگ ہی معاملہ سامنے آیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بھارتی اخبارات کی جانب سےدعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارت نے 5 دہشت گردوں کو مار ڈالا ہے۔
Indian occupied Kashmir
مقبول ترین
Comments are closed on this story.