Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حدیقہ کیانی کا نصرت فتح علی خان کو منفرد خراجِ عقیدت

آنے والی میوزک ویڈیومیں ہانیہ اور وہاج علی کی جوڑی دکھائی دے رہی ہے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 03:15pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان کوایک منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نصرت فتح کو ان ہی کی مشہورقوالی ’جانی دورگئے‘ گا رہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے آنے والی میوزک ویڈیو کے کچھ مختصر کلپس شیئر کیے ہیں۔

گلوکارہ نے ان ویڈیو کلپس کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’جانی دور گئے‘ کی میوزک ویڈیو 29 اکتوبر کو جاری کی جائے گی، جس میں استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں:

’مجھے واپس نہیں آنا چاہیئے تھا، ہم خود اپنے آپ سے سچے نہیں ہیں‘

زید علی کے مداحوں کے لئے افسوسناک خبر

’میں بہت شرمندہ ہوں‘ نادیہ جمیل مسلم ممالک کے خلاف برس پڑیں

میوزک ویڈیو کے ان مختلف کلپس میں حدیقہ کیانی کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار وہاج علی بھی نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے پسِ منظر میں حدیقہ کیانی کی سحر انگیز آواز میں استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کے چند الفاظ بھی سنے جا سکتے ہیں۔

میوزک ویڈیو کے تھیم کا ذکر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ یہ دو محبت کرنے والوں کی کہانی ہے جنہیں بریک اپ کرنا پڑا۔

گلوکارہ کے چاہنے والے ان کی اس ویڈیو کے منتظر ہیں، صارفین نے گلوکارہ کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے گلوکارہ کی آواز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیجنڈری استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کو ان کی آواز میں سننے کے لیے بے تاب ہیں۔

lifestyle

Nusrat fateh ali khan

Tribute

Hadiqa Kiani

JAANI DUR GAYE