Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ کیس: عمرسرفرازچیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت پیش کیا
شائع 28 اکتوبر 2023 01:02pm

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت پیش کیا، جبکہ اعجاز چوہدری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں11نومبر تک توسیع کردی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

jinah house

UMAR SARFARAZ CHIMA