Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہسپانوی شہزادے سے بیٹی کا 157 حرفی نام مختصر کرنے کا مطالبہ

بچی کا نام خاندان کے مختلف افراد اور مذہبی عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رکھا گیا ہے، رپورٹ
شائع 28 اکتوبر 2023 11:21am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ان لوگوں کے لیے جو اپنے نام لمبے اور ان کے املا کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں، اسپین کے رائل بے بی کے معاملے پر غور کریں، جس کا نام 157 حروف پر مشتمل ہے۔

یہ نام اتنا طویل ہے کہ ہسپانوی ڈیوک سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی بیٹی کو ہسپانوی قانونی طور پر رجسٹرڈ کرانا چاہتے ہیں تو انہیں اس کے نام کو نمایاں طور پر کم کرنا ہوگا۔

انگلستان کے بادشاہ جیمز دوم سے آبائی تعلقات رکھنے والے ہسپانوی امرا کو اپنی نوزائیدہ بیٹی کے لیے 25 الفاظ کے نام کو مختصر کرنے کی ضرورت ہے۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق ڈیوک فرنینڈو فٹز جیمز اسٹورٹ اپنی بیٹی کا نام ’صوفیہ فرنینڈا ڈولوریس کیتانا ٹیریسا انجیلا ڈی لا کروز میکیلا ڈیل سینٹیسیمو سکرامنٹو ڈیل پرپیٹو سوکورو ڈی لا سانٹیسیما ٹرینیڈاڈ ڈی ٹوڈوس لاس سانتوس‘ رکھنا چاہتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہسپانی شہزادے کی صاحبزادی کو سول رجسٹری میں ایسے ناموں کے ساتھ رجسٹر نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ یہ نام تمام قوانین سے تجاوز کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 الفاظ پر مشتمل بچی کا نام ڈچز آف البا، خاندان کے مختلف افراد اور مذہبی عقیدت مندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔

ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلا نام صوفیہ اس کی والدہ اور دادی صوفیہ باروسو کے اعزاز ہے جب کہ دوسرا فرنینڈا اپنے والد ڈیوک آف ہوسکر کے ساتھ ساتھ اس کے پڑ چچا فرنینڈو مارٹینز آف ایروجو اور مارکوئس آف سان ویسینٹ ڈیل بارکو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

Spain

Royal Family

Spainish Duke and Duchess