Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’مجھے واپس نہیں آنا چاہیئے تھا، ہم خود اپنے آپ سے سچے نہیں ہیں‘

سینیئر اداکار ملک رضا کو اپنی غلطیوں پر آج بھی پچھتاوا ہے
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 11:53am
تصویر: ملک رضا/انسٹاگرام
تصویر: ملک رضا/انسٹاگرام

پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکارملک رضا نے خود سے سرزد ہونے والی غلطیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی اپنے فیصلوں پر پچھتاتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حقائق سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے جب اداکار سے انکی پہلی غلطی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں 1997 میں پاکستان سے ترکی چلا گیا تھا، مجھے لگتا ہے کہ مجھے واپس نہیں آنا چاہئے تھا‘۔

ترکی جانے کی وجہ پرروشنی ڈالتے ہوئے ملک رضا نے کہا کہ ’میں پاکستان سے تنگ آگیا تھا، میں یہاں کے لوگوں سے تنگ آگیا تھا، میں آج بھی لوگوں سے تنگ ہوں، سب سے زیادہ جھوٹ ہمارے ہاں ہے، ہم اپنے آپ سے خود سچے نہیں ہیں‘۔

مزید پڑھیں:

عثمان پیرزادہ نے ثمینہ پیرزادہ سے پہلی ملاقات کا قصہ سنا دیا

زید علی کے مداحوں کے لئے افسوسناک خبر

ریمبو اور صاحبہ نے شادی کی سلور جوبلی کا جشن اپنی فیملی کے ساتھ منایا

اداکار نے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ اپنے والدین کی خاطر پاکستان واپس آئے تھے۔

ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’نبھانا سیکھیں اور عزت کریں۔ ہر رشتے کو نبھانے کیلئے پہلی چیز ”عزت“ ہے۔ پیار محبت کچھ نہیں ہوتا، اصل چیز ”احساس“ ہوتا ہے‘۔

اداکار نے کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ جب عزت اور احساس ہوگا تو پیارو محبت بھی آجاتا ہے۔

پاکستانی ڈراموں میں اپنے منفرد کرداروں کی بدولت مقبول ہونے والے اداکار رضا ملک نے اب تک کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

’پیار کے صدقے‘، ’بے شرم‘، ’ایسی ہے تنہائی‘، ’خدا اور محبت 2‘، ’نوروز ’اور ’پری ذاد‘ ان کے مشہور ڈراموں میں سے ایک ہیں۔

Interview

lifestyle

شخصیات

podcast