Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دو گرفتار

سروکئی میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم سے ٹکرانے سے دو جوان شہید، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 01:10pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کرکے ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخواہ میں دہشت گرد وں کے ساتھ فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے کے دو واقعات رونما ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ دو دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برامد کر لیا گیا، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں پیش آیا جہاں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 23 سالہ سپاہی بنارس خان کا تعلق ضلع اورکزئی اور سپاہی عبدالکریم کا تعلق ضلع خیبر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

بلوچستان

KPK

Waziristan

security forces operation

Terrorism in Pakistan

Terrorists killed