Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل آباد اور قصور پولیس نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی

9 مئی کے واقعات پر پولیس افسران کا اڈیالہ جیل کا دورہ
شائع 27 اکتوبر 2023 11:24pm

9 مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور پولیس نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، پولیس افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔

فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔

پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔

پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے۔

راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔

مزید پڑھیں

’عمران خان نے فوج کے خلاف ٹارگٹڈ پلان بنایا‘، اعظم خان کے بعد اسد مجید بھی گواہ بن گئے

سائفر کیس: عمران خان کیخلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز، سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے

سائفر کیس میں عمران خان مزید مشکلات کا شکار، فرد جرم کیخلاف اور ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

Faisalabad

Punjab police

pti chairman

kasur

cypher case Imran Khan