Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لائیو نشریات کے دوران خلائی مخلوق کے پیغام کا معمہ

لائیو نشریات کے دوران اچانک ایک آواز آنا شروع ہوگئی
شائع 27 اکتوبر 2023 11:20pm

چھیالیس سال پہلے سردیوں میں ایک پیغام نے برطانوی عوام کو خوف کے مارے جھرجھری لینے پر مجبور کردیا۔

26 نومبر 1977 بروز ہفتہ لائیو ٹیلی ویژن نشریات کے دوران ”سدرن ٹی وی“ کی 5 بجے کی خبروں میں اچانک براڈکاسٹر اینڈریو گارڈنر کی آواز اچانک غائب ہوگئی اور ایک عجیب و غریب ”بیپ“ کی آواز ابھری۔

اس کے بعد ایک پراسرار آواز نے اعلان کیا، ’یہ اشتر گیلیکٹک کمانڈ کے نمائندے ورلن کی آواز ہے، جو آپ سے بات کر رہی ہے۔ آپ نے کئی سالوں سے ہمیں آسمانوں پر روشنیوں کی صورت میں دیکھا ہے۔ اب ہم آپ سے امن اور حکمت کے ساتھ آپ کے سیارے زمین پر تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مخاطب ہیں۔ ہم آپ کو آپ کی نسل اور آپ کی دنیا کی تقدیر سے آگاہ کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ آپ اپنے ساتھی انسانوں اور آپ کے آس پاس کی ہماری دنیا میں موجود مخلوق کو اس راستے سے آگاہ کر سکیں جو آپ کو اس تباہی سے بچنے کے لیے اختیار کرنا چاہیے جس سے آپ کو خطرہ لاحق ہے۔‘

ورلن نے سخت انتباہ کے ساتھ نتیجہ اخذ کیا کہ ’صرف وہی لوگ جو امن کے ساتھ رہنا سیکھیں گے وہ روحانی ارتقاء کے اعلیٰ دائروں تک پہنچیں گے۔‘

تاہم اس کی مزید وضاحت نہیں کی گئی۔

اس حوالے سے فوری قیاس یہ تھا کہ یہ علاقائی ٹیلی ویژن کی نشریات کو ہائی جیک کرنے والا مذاق تھا۔

سدرن ٹیلی ویژن کے ترجمان نے اس وقت تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’ایک نامعلوم پارٹی نے نارتھ ہیمپشائر کے علاقے میں ہماری نشریات کو بہت قریب پہنچ کر ٹرانسمیشن کرکے اس میں خلل ڈالا۔‘

انڈیپنڈنٹ ٹی وی نیٹ ورکس کے نمائندوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی دھوکہ دہی کے لیے ”کافی تکنیکی علم“ کی ضرورت ہے۔

مبینہ مذاق کرنے والے نے چار دہائیوں سے اس راز کو برقرار رکھا ہوا ہے اور عجیب ٹرانسمیشن کی ذمہ داری قبول کرنے کے لیے کبھی آگے نہیں آیا۔ ٹرانسمیشن کے ذمہ دار ریلے اسٹیشن کا پتہ لگانے کے بعد بھی کسی نے اس واقعے کی واضح ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بہر حال، ایک امکان باقی ہے کہ ورلنز اگر موجود بھی ہیں تو ہمارے اعمال کا مشاہدہ کریں اور ہمیں انٹر گیلیکٹک کمیونٹی میں قبول کرنے سے پہلے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا انتظار کریں۔

اس نشریات سے پہلے کئی افراد برسوں سے دعویٰ کرتے آئے تھے کہ وہ اشتر کے نام سے جانے جانی والی اجنبی شخصیت کے ساتھ رابطے کے لیے زریعے کے طور پر کام کرتے تھے۔

ابتدائی دعوؤں میں سے ایک جارج وان ٹیسل جو کہ ایک امریکی پائلٹ اور ہوائی جہاز کے ٹیکنیشن رہے ہیں، انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہیں 1953 میں ایلین خلائی جہاز کے زریعے سیارہ زہرہ کے سفر پر لے گئے تھے۔

اس غیر معمولی سفر کے بعد، وان ٹیسل نے جائنٹ راک میں مراقبہ اور چینلنگ کانفرنسوں کی میزبانی کا آغاز کیا، جس نے کافی مقبولیت حاصل کی، اور اپنے عروج پر دس ہزار شرکاء کو راغب کیا۔

وان ٹیسل اور دیگر بات چیت کرنے والوں نے بتدریج اشتر کا تصور متعارف کرایا، جو کہ فوج یا پولیس فورس کی نگرانی کر رہا ہے، جس کا مشن زمین کے باشندوں کو آنے والے عذاب سے خبردار کرنا تھا اگر وہ اپنے مذموم طریقوں، خاص طور پر مزید جوہری ہتھیاروں کی ترقی پر قائم رہے۔

Aliens

Vrillon

Ashter Galaxy

Broadcast Interruption