Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر

تمام ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری
شائع 27 اکتوبر 2023 11:11pm

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے اچھی خبر ہے کہ تمام ڈیلی ویجزملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے تجاویز کی منظوری دی ہے، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں اضافہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ہوگا، میٹرک، انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت 266 روپے بڑھ جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف اے، ایف ایس سی، ڈی کام اور ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287 روپےکا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے، بی ایس سی اور ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 308 روپے بڑھ جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم بی اے، ایم پی اے، ایم کام اور ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں 399 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایم فل، ایم ایس اور مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے کا اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو چینی کی خریداری میں بڑی کامیابی مل گئی

خیبرپختونخوا میں کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد

utility stores

Salary

Utility Stores Corporation

Daily Wage Employees

salaries increase