Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو لیک کا معاملہ : ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے ایف آئی اے میں رپورٹ جمع کرادی

میرے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، علیزہ سحر
شائع 27 اکتوبر 2023 10:28pm

معروف ٹک ٹاکرعلیزہ سحر نے ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کردیا۔

گزشتہ دنوں معروف ٹک ٹاکر علیزہ سحر کا نام اس وقت ٹوئٹر کی ٹاپ ٹرینڈنگ میں نظر آیا جب ان کی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔

تاہم علیزہ سحر نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ویڈیو لیک ہونے کا 3 دن پہلے پتہ چلا تھا جس کے بعد میں اگلے دن ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے پاس گئی جنہوں نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

علیزہ سحر کے مطابق ایف آئی اے نے انھیں بتایا کہ ویڈیو لیک کرنے والے شخص کا تعلق اوکاڑہ سے ہے جو کہ اب قطر میں رہتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی وائرل ویڈیو کے بعد ان سے متعلق جعلی انٹرویوز کی ویڈیوز بنائی گئیں اور ان سے متعلق غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ علیزہ سحر دیہات کے کھیتوں، گھروں اور وہاں کے ماحول میں دیسی انداز میں ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔

Leak Video

TikTok Video

alizeh sehar