Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دنیا کی سب سے بڑی بے وقوفی‘: آنکھ میں دوائی کے بجائے ”سُپر گلو“ کے قطرے ڈال لیے

گلو کے قطرے آنکھ میں ڈالنے کے بعد خاتون کی حالت کیا تھی؟
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2023 10:34am

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے غلطی سے اپنی آنکھ میں دوائی کے بجائے ”سُپر گلو“ ڈال لیا۔

بیس سالہ جینیفر ایبرسول نامی خاتون نے ایک ویڈیو میں اپنی آزمائش کو بیان کررتے ہوئے خود کو ”روئے زمین پر موجود سب سے بے وقوف شخص“ قرار دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ آئی ڈراپس (آنکھوں کے قطرے) اور سپر گلو ساتھ ساتھ رکھے ہوئے تھے، دونوں کی شیشیاں سائز میں ایک جیسی تھیں، ایبرسول نے غلطی سے غلط بوتل اٹھا کر آنکھ میں انڈیل لی۔

ایبرسول نے اس دردناک لمحے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ان کی آںکھ میں آگ لگ گئی ہو اور انہوں نے تکلیف کے مارے فطری طور پر آنکھ کو مضبوطی سے بند کرلیا۔ جس کے فوراً بعد انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ کیونکہ ان کی آنکھ چپک کر بند ہوچکی تھی۔

انہوں نے بوتل پر نظر ڈالی تو معلوم ہوا کہ یہ آنکھوں کے قطرے نہیں بلکہ گلو ہے جو انہوں نے بیٹی کے مصنوعی ناخن چپکانے کیلئے لیا تھا۔

مزید پڑھیں

آنکھوں کا سوجنا خطرے کی علامت ثابت ہوسکتا ہے

آنکھوں کی بینائی بہتر بنانے کی 9 دلچسپ ورزش

آنکھوں کے نیچے مسّے نما دانوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کریں؟

بھوری آنکھوں والے افراد کی منفرد خصوصیات

طبی عملے نے انہیں مقامی اسپتال کے ایمرجنسی روم میں پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے درد کو کم کرنے اور آنکھ کھولنے کے لیے ابتدائی علاج کے طور پر آنکھوں میں سن کردینے والے قطرے ڈالے۔

ایبرسول کی آںکھ زخمی ہوگئی بصارت دھندلی ہوئی اور آنکھ ٹھیک ہونے تک انہیں اسے بند رکھنا پڑا۔

بعد میں ٹک ٹاک اپ ڈیٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی آنکھ ایک ماہر امراض چشم کے پاس جانے کی بدولت ٹھیک ہوگئی ہے۔

eye care

EYE INFECTION

Eye Drop

Super Glue